پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے مالی گوشوارے جمع کروانے کیلئے وقت مانگ لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کا معاملہ ،اراکین کو مالی گوشوارے جمع کروانے کے لیے 3 روز کا وقت دے دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی تین رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی جس میں سابقہ پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے بیرسٹر گوہر پیش ہوئے کہا شہریار آفریدی،شوکت یوسفزئی ودیگر نے تفصیلات جمع کرادی ۔ حماد اظہراور نفیسہ خٹک نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی آج جمع کروا دیں گے اس پر الیکشن کمیشن نے کہا آج جنہوں نے تفصیلات جمع کرائیں تو ٹھیک ورنہ فیصلہ جاری کردیں گے۔