اہم خبریں

خفیہ بلیو ٹوتھ ڈائسز کے ذریعے امتحانی سینٹرز میں نقل ، 40 سے زائد طلباء وطالبات گرفتار

پشاور(نیوزڈیسک)میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ہونیوالے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران نقل میں ملوث درجنوں طلبہ گرفتار،، خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس کے زریعے چیٹنگ کرنے والے 40 سے زائد طلبہ طالبات بروقت بے نقاب کیا گیا ،اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کے زریعے طلبہ طالبات کو ٹیسٹ حل کرانے میں مدد کرے گا ، ہائیر ایجوکیشن ڈائیریکٹر یاسرپشاور ، یہ بلیوٹوٹتھ ڈیوائس صوبے کے مختلف ہالوں میں بیٹھے طلبہ نے محفوظ درانی خفیہ طور کانوں میں لگاکر پرچہ آوٹ کرانا تھا ۔ ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کے مطابق ، بلیوٹوتھ ڈیوائس کے زریعے پرچہ آوٹ اور حل کرانے کے لاکھوں روپے طلبہ سے بٹورے گئے ، ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی ایٹا کے اعلیٰ حکام کو اس بابت متنبیہ کیا ، ہدایات ملتے ہی ایٹا سٹاف نے صوبے کے تمام ہالوں میں انٹری کے وقت خصوصی چیک بڑھادیا : ، خصوصی چیک کے دوران عملے نے اپنے فون کا بلیوٹوتھ آن کرکے بلیوٹوتھ ڈیوائسز کا سُراغ لگایا : ، اس دوران درجنوں طلبہ و طالبات کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے حوالہ پولیس کیا گیا : ملوث طلبہ و طالبات کیخلاف ان فئیر مینز کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں