پاکستان بھارت کو شکست دے گایامیچ ہوگا بارش کا شکار،محکمہ موسمیات نے بری خبر دیدی

کولمبو(نیوز ڈیسک) پاکستان بھارت کو شکست دے گایامیچ ہوگا بارش کا شکار،محکمہ موسمیات نے بری خبر دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج بڑا ٹاکرا ہوگا،پاکستان بھارت پنجہ آزمائی کریں گے، لیکن میچ کے دوران بارش کے امکانات زیادہ ہیں۔ سری لنکن محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کولمبو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،کولمبو میں بارش کے امکانات 60فیصد ہیں لیکن گزشتہ روز موسم بالکل ٹھیک تھا کو ئی بارش نہیں ہوتی تھی ۔ واضح رہے کہ کرکٹ مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،اگر میچ آج متاثر ہوتا ہے تو میچ اگلے روز مکمل کیا جائے گا ۔