شاہین شاہ آفریدی کی شادی ،حتمی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔ تفصیلا ت کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کی شادی ایشیا کپ کے باعث موخر کی گئی تھی ، اب اس کی حتمی تاریخ سامنے آگئی ہے ،ایشیا کپ کے اختتام سے قبل ہی شادی ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء کی رخصتی 19 ستمبر جبکہ تقریب ولیمہ 21 ستمبرکو اسلام آباد میں ہوگی۔اس بات کا انکشاف شاہد آفریدی نے خود نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا۔ واضح رہے کہ پہلے رُخصتی 3 ستمبر کو ہونا تو اب جو ایشیا کپ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی ۔