سری لنکا کا افغان ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک)ایشیاکپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی افغان ٹیم کو بڑا ہدف دیکر پریشر میں لائیں۔اس موقع پر افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سپر فور مرحلے تک رسائی ممکن بنانے کی کوشش کریں گے۔سری لنکن سکواڈ میںداسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالج، دونتھ ویلالج، مہیش راجہ کاس، متھیشا پاتھیرانا شامل ہیں جبکہ افغانستان سکواڈ میںکپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، کریم جنت، گلبدین نائب، راشد خان، مجیب الرحمان اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔