ایشیا کپ کے بعد بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے بارے سوچیں گے،راجیو شکلا

لاہور ( اے بی این نیوز    )بھارتی کرکٹ بورڈکے نائب صدرراجیو شکلا کہتے ہیں ایشیا کپ کے بعد بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے بارے سوچیں گے ،،ہم پاکستان کی دعوت پر یہاں آئے ہیں اور ہمارے کرکٹ دیرینہ تعلقات ہیں،میں 2005 میں آخری بار پاکستان آیا تھا ،ا چھی روایت لے کر بھارت جائیں گے ، راجیو شکلا نے پاکستانیوں کے نام پیغام میں کہاایشیاکپ کے میچ بہت اچھے ہورہے ہیں کہا شائقین میچ دیکھنےکیلئے آئیں اور مزہ لیں،، بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرراجربینی اور نائب صدر راجیوشکلا واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے ،ذکا اشرف نے کہا ہم راجیو شکلا اور راجر بینی کا پاکستان آنے پرشکریہ اداکرتے ہیں ،،،امیدہے پاکستان اوربھارت کے تعلقات آگے چل کر ٹھیک ہو جائیں گے