پاکستان آنے کا مقصد کرکٹ ، سیاست پر بات نہیں کریں گے، راجیو شکلا

لاہور (نیوز ڈیسک) نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ راجیو شکلا نے کہا ہمارا پاکستان آنے کا مقصد کرکٹ ہے،سیاست پر بات نہیں کریں گے،انڈین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا فیصلہ بورڈ پر چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کا میچ اچھا ہوا، اگر بارش نہ ہوتی تو میچ تمام ہوتا۔ اس موقع پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی اچھی ہے،اس ملک کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں،پاک بھارت کرکٹ مقابلے ایشیز سیریز سے بھی بڑے ہوتے ہیں۔ دنوں ممالک میں سیاسی کے درمیان سیاسی کشیدگی اور پاک بھارت سیاست پر بی سی سی آئی کچھ نہیں کہےگا ۔