ایشیا کپ اہم فیصلہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد آج پاکستان آئیگا

لاہور (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد آج پاکستان آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان آکر میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی جسے انہوں نے قبول کیا اسی سلسلے میں آج بی سی سی آئی کا 4 رکنی وفد پاکستان آئے گا ان کو خصوصی سیکیورٹی دی جائے گی اور پی سی بی کی طرف سے ان کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ بھی دیا جائے گا۔