اسلام آباد(اے بی این نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے روبکار جاری کی ،چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے آج جمع ہوئے ،مچلکے جمع ہونے کے رجسٹرار ہائیکورٹ نے روبکار جاری ،توشہ خانہ کیس میں کل چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہوئی،عدالت نے چیئرمین پی ٹی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا،ہائی کورٹ کا عملہ روبکار لیکر اٹک جیل روانہ،روبکار کی کاپی سیشن جج ویسٹ اور اسلام آباد کے تحصیل دار کو بھی ارسال کی۔















