پاک افغان سیریز ،پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

کولمبو (نیوز ڈیسک) پاک افغان سیریز ،پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور امام الحق اوپنگ کے لیے کریز پر آئے ۔ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے 10 اورز مشکل ٹیم پاکستان زیادہ سے زیادہ سکور بنا کر افغانستان پر دباؤ بڑھائے گی،آخری ون ڈے میں پاکستانی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں ،سعود شکیل، فہیم ،محمد نواز ،اشرف اور وسیم جونیئر کا شامل جبکہ نسیم شاہ ،اسامہ میر اور افتخار احمد کو آرام دیا گیا ہے جبکہ افغانستان کی طرف سے صرف 2 تبدیلیاں کی گئیں ہیں ۔