فیس نہ ہونے کے باعث 8 ماہ تک بیٹی کو سکول نہیں بھیج سکا، عمراکمل واقعہ سناتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) معروف کرکٹر عمر اکمل نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میںمتعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیئے وہیں برے دنوں کی بھی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ جو کمایا اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو جھوٹ ثابت کرنےکیلئے مقدمات میں لگا دیئے تھے، حالات اتنے تشویشناک ہوچکے تھے کہ ایک بارتو اُن کی بیٹی نے اُن سے باہر سے پسندیدہ غذا لانے کی فرمائش کی مگراس کی خواہش پوری نہیں کرسکا، اتنے برے حالات ہوچکے تھے کہ سب نے ساتھ چھوڑ دیا،آٹھ ماہ تک میں اپنی بیٹی کی فیس نہ ہونے کے باعث سکول نہیں بھیج سکابرے دنوں کو یاد کرتے ہوئے عمر اکمل آبدیدہ ہو گئے، انہوں نے آنسو پونچھتے ہوئے کہا کہ برے وقت میں سب نے اُن کا ساتھ چھوڑ دیا بس ایک اُن کی اہلیہ تھیں جنہوں نے اُنہیں گرنے نہیں دیا اور سنبھالے رکھا۔کرکٹر نے بتایا کہ اُن کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کو چھوڑ کر نہیں جاؤں گی چاہے کچھ بھی ہو جائے، میں کرائے کے گھر میں بھی گزارا کر لوں گی۔ایک سوال کے جواب میں عمر اکمل کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا کپتان کبھی بھی تعلقات پر نہیں بلکہ پرفارمنس پر بنتا ہے۔انہوں نے اپنے کزن، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی صلاحیتوں اور پرفارمنس کی تعریف کی اور بتایا کہ بابر اعظم کو خود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان بنانے کیلئے اپروچ کیا تھا۔ عمر اکمل کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں اُنہیں سٹے بازی کی بہت سی آفرز آئی ہر پیشکش سے متعلق پی سی بی اور آئی سی سی کو ضرور مطلع کرتا تھا۔