ذکا اشرف کو ہٹانے کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو ہٹانے کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی گئی،سمری وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی جانب سے وزیراعظم آفس کو ارسال سیاسی بنیادوں پر کی گئی تقرریوں کو ختم کرتے ہوئے ذکا اشرف کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے،چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن کو بھی عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی دی گئی سابقہ وفاقی حکومت نے ‏5 جولائی 2023 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی منجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی سابقہ وفاقی حکومت نے ذکا اشرف کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا