اہم خبریں

جنیوا،مریم نواز کے گلے کا تین گھنٹے کا طویل آپریشن کامیاب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات و مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کا جنیوا میں گلے کا تین گھنٹے طویل آپریشن کامیاب ہوگیا۔ ’مریم نواز نے دعا کرنے والے کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے‘۔

نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز کی سرجری کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال جاری کی اور بتایا کہ مریم نوازشریف کی تین گھنٹے کی طویل سرجری کامیاب ہوئی ہے۔ڈاکٹر عدنان نے لکھا کہ مریم نواز بحالی کی طرف گامزن اوردعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مریم نواز سرجری کیلئے اپنے والد کے ہمراہ لندن سے جنیوا پہنچی تھیں، وہ آپریشن کے بعد تھوڑے دن آرام کریں گی اور پھر جنوری کے آخری ہفتے میں مریم نواز کی پاکستان واپسی متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں