سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کا انتقال ، وہ طویل عرصے بیمار تھے ،داماد کا بیان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اعجاز بٹ انتقال کر گئے،اُن کی عمر85 سال تھی ،داماد عارف سعید کا کہنا تھا کہ اعجازبٹ طویل عرصے سے بیمار تھے ۔ واضح رہے کہ اعجاز بٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر بھی تھے انہوں نے 8 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی اور وہ 2008 سے 2011 تک چیئرمین پی سی بی بھی رہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین کے انتقال پراہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔