اسلام آباد(نیوزڈیسک)ائیر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے معاملے پر حکومت نے سول ایوی ایشن (سی اے اے) ملازمین کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، سی اے اے ملازمین کے احتجاج کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ملازمین کے احتجاج کے سامنے حکومت اورسی اے اے انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے ،وفاقی وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی یونینز کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت دے دی ،یہ ملاقات 30 جولائی کو لاہور میں ہوگی اور اس حوالے سے سی اے اے اتھارٹی ہیڈکوارٹرسے تحریری طور یونینز کے سربراہان کو آگاہ کردیا گیا۔
