اہم خبریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات، عسکری شعبوں میں پاک سعودیہ تعلقات کا جائزہ لیا

ریاض(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل فیاض الرویلی سے ریاض میں ملاقات کی ۔ جمعہ کو سعودی وزارت دفاع کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی وزارت دفاع کا دورہ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،سعودی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازا ں ملاقات میں پاک سعودی آرمی چیفس نے دفاعی،عسکری شعبوں میں پاک سعودیہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہدا لمطیر سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

متعلقہ خبریں