اہم خبریں

پنجاب اسمبلی تحلیل میں تاخیر ، عمران خان کی نئی حکمت عملی تیار، پرویز الٰہی بھی پھنس گئے

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ یا اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر کے حوالے سے عمران خان نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی عہدیداروں نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں طے پایا کہ اگر پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر کی جاتی ہے تو پی ٹی آئی ارکان استعفے پیش کرکے اسمبلی سے باہر آجائٰں گے ۔ پنجاب میں سیاسی بحران ایک بار پر سرپرکھڑا، چوہدری پرویز الٰہی بھی پھنس گئے۔عمران خان نے صوبائی اور مرکزی لیڈرشپ کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ کر دیاعمران خان نے ایک بار پھر ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی 11 جنوری سے پہلے وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا عمل یقینی بنائے، پارٹی ارکان اسمبلی میں مزید نہیں رہنا چاہتے اور اگر اسمبلی کی تحلیل میں کوئی رکاوٹ پیدا کی گئی تو پھر ہمارے ایم پی ایز مستعفی ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں