اہم خبریں

سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کیلئے مخصوص نشستوں کی منظوری دیدی

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کیلئے مخصوص نشستوں کی منظوری دیدی یہ مخصوص نشستیں 6 کیٹیگریز کے لیے ہیں ۔ جمعہ کو سندھ کابینہ کے فیصلے کے مطابق یہ نشستیں خواتین، نوجوان، مزدور، کسان، غیرمسلم، خصوصی افراد، مزدور اور ٹرانس جینڈر شامل ہیں،سندھ کابینہ نے تخفیف غذائیت پروگرام کا کنٹرول پی پی ایچ آئی کو دینے کی منظوری بھی دی ہے۔کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اب غذائی قلت پروگرام کے یونٹ کو پی پی ایچ آئی چلائے گی۔سندھ حکومت نے ایکسلریٹڈ ایکشن پلان کے تحت غذائی ایمرجنسی پروگرام 2016 میں شروع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں