اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار ، گورنر کیخلاف بھی پھٹ پڑے

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہبازشریف ایکسپوز ہوگیا ۔ وزیرآباد حملے کے بعدشہبازشریف نے آئی جی پنجاب کو امریکہ بھیج دیا جو کہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مضبوط ہے اعتماد کے ووٹ کی قطعی کوئی ضرورت نہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ عملی اقدامات ہی ذمہ داری کا ثبوت ہیں۔ ہم گورنر پنجاب کا حکم ماننے کے پابند نہیں، گونر کبھی گاڑیاں مانگتا ہے تو کبھی کچھ ، ایک پیسہ بھی نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قائد اعظمؒ کے بعد عمران خان جیسا ایماندار لیڈر پہلی بارپاکستان کو ملا ہے، عمران خان جیسا لیڈرپاکستان میں پیدا نہیں ہو گا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کوبہت ترقی کرنی ہے۔

متعلقہ خبریں