اتحادی حکومت کا جانے سے قبل قومی بھنگ پالیسی لانے کی تیاری، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اتحادی حکومت نے جانے سے قبل قومی بھنگ پالیسی لانے کی تیاری کرلی۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔اجلاس میں پاکستان قومی بھنگ پالیسی پیش کی جائے گی،قومی اسپورٹس پالیسی 2022-27اجلاس کے ایجنڈے میں شامل۔اجلاس میں سی ڈی اے کا 2022-23 کا بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا ،سی ڈی اے کا2021-22 کا نظر ثانی بجٹ میں بھی منظوری کیلئے پیش ہوگا،قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلےمنظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔