اہم خبریں

پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ، اسٹیٹ بینک کے پاس 35 دن کیلئے زرمبادلہ کے ذخائر رہ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس صرف 35 دن کیلئے زرمبادلہ کے ذخائر رہ گئے ۔ ایک ہفتے میں مزید ساڑھے 24کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد ملکی ڈالر ذخائر کا مجموعی مالی حجم 11.7ارب ڈالر سے کم ہو کر 11.4ارب ڈالر رہ گئے
اسٹیٹ بینک کے پاس 5ارب 57کروڑ 70لاکھ ڈالرکا ذخیرہ رہ گیا، جب کہ بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5ارب 84کروڑ60 لاکھ ڈالرموجود ہیں۔ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں مزید ساڑھے 24کروڑ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے پاس صرف 35دن کی درآمدات کے ڈالر باقی رہ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں