لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان ایک اچھے سیاستدان ضرور ہیں لیکن پالیسی میکر نہیں، کوئی بھی سیاستدان عمران خان کی سوچ تک نہیں پہنچ سکتا لیکن افسوس وہ پالیسی میکنگ پر گرفت نہیں رکھتے ، ان کی چار سالہ حکومت میں کہیں بہتری نظرنہیں آئی ،
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری حکومت میں ہم نے ایک بڑا کام ملک کو اس وقت ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے، شہباز شریف نے سیاسی کیپیٹل خرچ کیا، پارٹی کے لوگ ہم سے خائف تھے اور میرے خلاف تھے۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان کا ایک وژن ہوتا ہے اور ایک سوچ ہوتی ہے، خان صاحب آج کچھ کہتے ہیں کل کچھ، سب کے قول میں فرق ہوتا ہے لیکن عمران خان کے قول میں بہت فرق ہوتا ہے۔