اہم خبریں

جماعت اسلامی کا دھرنہ،سندھ حکومت نے 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرنے کی یقین دہانی کرادی

کراچی(نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کے دھرنے کی ابتداء پر ہی صوبائی حکومت نے 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے لیے کارکنان امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں پولیس کی تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے پریس کلب سے پولو گراؤنڈ پہنچے لیکن وزیراعلی ہاؤس کے نزدیک مقامی ہوٹل میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم قیام پذیر ہے اس لیے مذاکرات کے بعد صدر روڑپر دھرنا دیا گیا۔ دوسری طرف صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ دھرنے جماعت اسلامی کی قیادت کو بلدیاتی الیکشن وقت پر کرانے کی یقین دہانی کرادی ،بے فکر ہو جائیں پیپلز پارٹی بھی مقررہ وقت پر الیکشن کرانا چاہتی ہے ۔

متعلقہ خبریں