اہم خبریں

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، گرم مشروبات کے استعمال میں اضافہ، شمالی علاقہ جات میں برفباری کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، گرم مشروبات کے استعمال میں اضافہ ،گرم ملبوسات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ جمعہ کو محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ،گلگت بلتستان اور مری میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،ملک کے میدانی علاقے پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے ،محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں بلوچستان کے شمالی علاقوں میں آج شام سے داخل ہوں گی۔ سات سے نو جنوری تک میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔

متعلقہ خبریں