اہم خبریں

وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم ،،،، لیپ ٹاپ مہنگے داموں خریدے نے کا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے 10 ارب 82 کروڑ روپے منظور،یعنی ہر لپ ٹاپ ایک لاکھ 9 ہزار روپے میں خریدہ جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے 10 ارب 82 کروڑ روپے منظور کیے ہیں، اس رقم سے ایک لاکھ لیپ ٹاپ نوجوانوں کو فراہم کیے جائیں گے،وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومت میں نئی لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے ابتدائی منظوری جون 2022 میں دی گئی تھی جب سی ڈبلیو ڈی پی نے 8 ارب روپے مختص کیے تھے جن سے 74 ہزار لیپ ٹاپ خریدے جانے تھےتاہم اب لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ کر دی گئی ہے ، یعنی کہ حکومت ہر لیپ ٹاپ کی خریداری پر ایک لاکھ 9 ہزار روپے خرچ کرے گی۔

متعلقہ خبریں