اہم خبریں

سعودی ولی عہد کی تصویر سجانے والے پاکستانی ٹرک ڈرائیور کا شاندار استقبال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی نوجوان نواز اختر کی قسمت کھل گئی، اختر نواز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی پینٹنگز اپنے ٹرک پرآویزاں کرکے سعودی شہزادہ اورقیادت سے اپنی گہری محبت کا اظہار کیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق سعودی سفیرنواف سعید المالکی نے پاکستانی ٹرک ڈرائیو سے ملاقات کی ۔ سعودی سفارتخانے نے ایک ٹوئٹ میں اس ملاقات کے حوالے سے ملاقات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا صارفین کیساتھ شیئر کیں۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلما ن کی تصویر اپ
سعودی سفیر نواف سعيد المالکی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر اپنے ٹرک پر آویزاں کرنے والے پاکستانی ٹرک ڈرائیور سے ملاقات بھی کی۔اور انعام سے نوازا۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس ٹرک کی تصویر اور ویڈیو پوسٹ کی تھی۔گاڑیوں اور عوامی سڑکوں پر تصاویر اور بینرز لگانا ایک ایسا کلچر ہے جو پاکستانی عوام کے جذبات، بعض سماجی، سیاسی اور دیگر اہم واقعات کا اظہار کرتا ہے۔
یاد رہے کہ پشاور کے ٹرک ڈرائیور نواز اختر نے سعودی عوام اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹرک پر ولی عہد کی تصویر لگائی تھی۔

متعلقہ خبریں