توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف اپیل 27 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف اپیل 27 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر، اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا،موسم گرماکی تعطیلات میں روٹین کیسز مقرر کرنے پر چیف جسٹس کااظہار برہمی،کیا تعطیلات سے متعلق ہائیکورٹ کا سرکل پڑھا؟مجھے کوئی کیس ہنگامی نوعیت کا نہیں لگ رہا،ایسا ہے تو چھٹیاں منسوخ کرکے ججوں کو واپس بلالیتاہوں پھر روٹین کے کیس سنتے ہیں،چیف جسٹس عامر فاروق نے عدالتی عملے کو جھاڑ پلادی