اہم خبریں

مارشل لاء لگ جاتے ہیں، مشرف کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی نہیں ہونی چاہیے،فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے مارشل لاء کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ مارشل لاء لگ جاتے ہیں، مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی نہیں ہونی چاہیے تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ مارشل لاء لگ جاتے ہیں، پرویز مشرف کا پہلے مارشل لاء پھر ایمرجنسی لگانا کوئی بڑی بات نہیں، مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی نہیں ہونی چاہیے تھی۔فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز مشرف اِن چوروں سے کہیں بہتر تھے۔رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ وہ عمران خان کو حکومت میں آنے پر جنرل باجوہ کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا مشورہ نہیں دیں گے، سویلین حکومتیں اتنی مضبوط نہیں ہوتیں۔

متعلقہ خبریں