Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی،آئی 8 اسلام آباد سے انسانی سمگلرز کا گروہ گرفتار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی،آئی 8 اسلام آباد سے انسانی سمگلرز کا گروہ گرفتار کر لیا گیا،سب انسپکٹر شاکرنےٹیم کے ہمراہ کال سینٹر پہ چھاپہ مارا،ملزم حسیب احمد اور افضال احمد کو گرفتار کیا گیا ،ملزمان ایس ایچ کمیونیکیشن کے نام سے غیر قانونی کال سینٹر چلا رہے تھے۔ملزمان کال سینٹر میں غیر قانونی ویزا اور بیرون ممالک ملازمت کا کاروبار چلا رہے تھے ملزمان بھاری رقوم کے عوض بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیتے تھے۔ملزمان کے قبضے سے متعدد معائدے اور گارنٹی چیک برآمد ہوئے ملزم حسیب احمد فیس بک پر کینیڈین ویزہ فراہم کرنے کے اشتہار لگاتا تھاابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم واٹس ایپ پر سادہ لوح شہریوں کے ساتھ ڈیل کرتا تھا ابتدائی تفتیش کے مطابق اس مجرمانہ سرگرمی میں وسیع نیٹ ورک ملوث ہے۔ نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔