اہم خبریں

یوکرائن اور روس کے مابین تنازعہ کے پرامن حل کے لیے ہر اقدام کی حمایت کریں گے،وزیر خارجہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )یوکرائن اور روس کے مابین تنازعہ کے پرامن حل کے لیے ہر اقدام کی حمایت کریں گے ،یوکرائن کے عوام کے لیے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات رکھتے ہیں،یوکرائن تنازعہ کے باعث خوراک، ایندھن اور دیگر بحران پیدا ہوئے، پاکستان بھی متاثر ہوا ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور یوکرینی وزیرخارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس،بلاول بھٹو نے کہا کہ یوکرائن کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں اقتصادی، تجارتی، زرعی، دفاعی شعبوں میں تعاون سمیت تعلقات میں وسعت پر اتفاق کیا گیا، نیزپاکستان اور یوکرائن کے مابین دوطرفہ مذاکرات پر اتفاق پایا گیا،انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور عوامی روابط مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں،پاکستان، یوکرائن سے گندم خرید رہا تھا، جنگ کے بعد پاکستان کے لیے مشکلات پیدا ہوئیںبلیک سی گرین اقدام ایک کلیدی اہمیت کا حامل ہے جس کا خیرمقدم کرتے ہیںترکیہ، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اور روس سے بلیک سی گرین اقدام کو بحال کرنے کی بات کریں گے،یو کرائنی وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو مضبوط بنانے، اناج خصوصاً گندم کی فراہمی میں ہمیشہ تعاون کیاپاکستان دوست ملک ہے، دوست ہی مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیںپاکستان اور یوکرائن مستقبل کی جانب دیکھ رہے ہیںجنگ نے زندگی کا پہیہ نہیں روکا، تعلیم کے شعبے میں تعاون کریں گےجو طالب-علم یوکرائن میں تعلیم حاصل کر رہے تھے، انہیں واپس بلایا جائے گاڈیجیٹل اور اقتصادی تعاون کو وسعت دیں گےپاکستان اہم شراکت دار ہے، دونوں ممالک مل کر غذائی سلامتی پر کام کریں گےبلیک سی گرین اقدام میں پاکستان، ترکیہ اور اقوام متحدہ ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیںروس نے بلیک سی اقدام کو روکا، یوکرائن میں اناج کے ذخیرے تباہ کیےروس کے ان اقدامات سے دنیا کے بیشتر حصوں میں غذائی بحران پیدا ہوابلیک سی گرین اقدام کو بحال کرنا یوکرائن کے کسانوں، دنیا میں عام آدمی کو معاون کرنا ضروری ہے: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوکرائن کو کسی طرح بھی اسلحہ فراہم نہیں کر رہے یوکرائن کو اسلحہ کی فراہمی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں،یوکرائن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فوجی تکنیکی تعاون میں پاکستان کو 90 کی دہائی میں الخالد ٹینکس کی تیاری میں مدد کیچاہتے ہیں پاکستان یوکرائن کا ساتھ دے،پاکستان ان فورمز کے ساتھ ہو جو یوکرائن کو روسی جارحیت کے خلاف تعاون کر رہے ہیں

متعلقہ خبریں