اہم خبریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )وزیر خزانہ اسحاق ڈار ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا،ملک میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کیلئے 42 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے،خصوصی سرمایہ کاری کونسل کیلئے 20 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ پر غور ہوگا،مالی سال 2023-24 کیلئے تمباکو پر لگے سیس پر نظر ثانی کا امکان،صوبوں اور ایجنسیز کو پاسکو سے گندم کی فراہمی کا ایجنڈا زیر غور آئیگا،گلگلت بلتستان میں گندم پر دی جانیوالی سبسڈی کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا ذرائع کے مطابق اجلاس میں سولر پینل اور اس سے متعلقہ آلات کی مینوفیکچرنگ پالیسی 2023 پر غور ہوگا،اجلاس میں مٹی کے تیل لائٹ ڈیزل آئل کی ڈی ریگولیشن کا معاملہ زیر بحث آئیگا،ای او بی آئی کیلئے نظر ثانی شدہ بجٹ تخمینہ زیر غور آئیگا ۔

متعلقہ خبریں