اسلام آباد(نیوزڈیسک )وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق 9 محرم 28 جولائی بروز جمعہ اور10 محرم 29 جولائی بروز ہفتے کو عام تعطیل ہوگی۔شہرِ قائد میں 9 اور 10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔















