اہم خبریں

لاہور میں میو اسپتال کے فزیشن ڈاکٹر مسعود جیلانی قتل ،لاش گھر سے برآمد

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں میو اسپتال کے فزیشن ڈاکٹر مسعود جیلانی کو قتل کردیا گیا۔لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے،لاش تحویل میں لے لی، شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ میو اسپتال کے فزیشن ڈاکٹر مسعود جیلانی کو ڈیفنس میں قتل کیا گیا، ڈاکٹر مسعود جیلانی کی لاش گھر سے ملی ہے، سینے پر تیز دھار آلے کا گہرا نشان ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تحویل میں لے لی، شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، مسعود جیلانی کے قریبی عزیز نے واردات کی اطلاع دی۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔ڈی آئی جی افضال احمد کوثر نے تحقیقاتی افسران کو ہدایت کی کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے۔

متعلقہ خبریں