اہم خبریں

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں ، شمالی بلوچستان میں شدید سرد ر ہے گا

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ر ہے گا۔ پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے تا ہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔گذشتہ روز ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 15،اسکردو منفی 14،استور منفی 11،گوپس منفی 10،ہنزہ ، قلات منفی 09،کالام منفی 08،زیارت، گلگت منفی 07،بگروٹ ، پاراچنارمنفی 06،کوئٹہ،راولاکوٹ اور دیر میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں