اہم خبریں

عالمی برادری کشمیرمیں ریاستی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ہفتے 4معصوم کشمیریوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ، امید ہے عالمی برادری جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد کرے گی ۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے 9 جنوری کو جنیوا میں عالمی کانفرنس ہو گی جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کریں گے ، اس موقع پر امید ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے گی ۔ترجمان کے مطابق کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان میں سیلاب کی صورت حال پربحث ہو گی جبکہ عالمی رہنما اور معاشی ادارے و این جی اوز کےنمائندگان بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی معاملات سمیت اہم امور پر بات چیت جاری رہتی ہے۔معاشی معاملات پر دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے رابطوں میں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ آرمی چیف کا دورۂ سعودی عرب دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کڑی ہے جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کا ذمے دار ملک اور آزاد افغانستان کا حامی ہے جو ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات رکھے۔

متعلقہ خبریں