اہم خبریں

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بی اے پی کے رہنما جام کمال کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

کوئٹہ (  اے بی این نیوز  )سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ حالات کھٹن ہیں، اگر یہی سلسلہ رہا تو جلد کسی قومی پارٹی کا انتخاب کروں گا۔بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کا شیرازہ بکھرتا نظر آرہا ہے، پارٹی میں پہلے ہی دو ڈھڑے سامنے آچکے ہیں، اور ایک دھڑے کی قیادت کرنے والے سابق وزیر اعلی جام کمال خان نے بھی کہہ دیا کہ حالات بہت کٹھن ہیں اور اگر ایسا ہی رہا تو جلد کسی قومی پارٹی کا انتخاب کروں گا۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جام کمال خان کا کہنا تھا کہ باپ پارٹی کے 5 سالوں میں دو حکومتیں بنیں، اس دوران ہمارے رہنما سراج رئیسانی کے ساتھ 200 لوگ شہید ہوئے، اس دور اقتدار میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی۔جام کمال نے کہا کہ باپ پارٹی سے کس نے فائدے اٹھائے اس کا تعین وقت ہی کرے گا، ہم نے ایوان میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا، قدوس بزنجو سے ذاتی اختلاف نہیں تھا، لیکن اپوزیشن بھی ان کی حکومت کا حصہ بنی، جب کہ اپوزیشن کا کردار سوالیہ نشان ہے، اس نے جو کردار ادا کیا صوبے کے لئے نقصان دہ تھا۔

متعلقہ خبریں