اہم خبریں

پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور تبدیل، وفاق میں حکومت بنانے کیلئے پنجاب کی فتح کو لازمی قرار دیدیا

کراچی( نیوز ڈیسک  )پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا بلاول ہاؤس کراچی میں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی کسی سیاسی جماعت کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی،سی سی سی اجلاس میں رہنماؤں نے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ نریندرمودی کو آنکھیں دکھانے پر بلاول بھٹوز رداری کی تعریف کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی بہترین سفارتکاری سے کشمیر کا معاملہ دوبارہ اجاگر ہوا۔بلاول ہاوس کراچی میں کمیٹی کے اجلاس کے بعد قائدین نے تمام رہنماؤں کو اجلاس میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات وقت پرچاہتے ہیں، کارکنان تیاری کریں۔اجلاس میں شریک رہنماؤں نے کہا کہ وفاق میں حکومت بنانے کےلیے پنجاب کوفتح کرنا لازمی ہے۔ ہمیں سندھ کے بعد توجہ پنجاب پر بھی دینی ہوگی۔

متعلقہ خبریں