اہم خبریں

حکومت کااحسن اقدام ، سوشل میڈیا پر قرآن پاک کے مستند ترجمےکیلئے نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور نے قرآن پاک کا مستند نسخہ مرتب کیا ہے، اس نسخےکی صوبائی قرآن بورڈ سے تائید حاصل کی جائےگی ، بعض افراد سوشل میڈیا پر بھی قرآن پاک کے ترجمے کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالتے ہیں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) وزارت مذہبی امور کی کوآرڈینیشن سے اس عمل کو چیک کرےگا۔حکومت نے سوشل میڈیا پر قرآن پاک کے مستند ترجمےکے لیے نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کا مستند ترجمہ ہر ضلع اور ہر تحصیل میں پہنچائیں گے۔ مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ جو ترجمہ قرآن پاک پہلے ہوچکا ہے اس پر سب کا اتفاق ہے، تمام مسالک کو بٹھا کر ایک قرآن پاک کے ترجمے پر اتفاق کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں