اہم خبریں

30 ہزار بے روزگار گریجویٹ نوجوانوں کے لئے ’’ باصلاحیت نوجوان انٹرنشپ پروگرام ‘‘شروع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک  )وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 30 ہزار بے روزگار گریجویٹ نوجوانوں کے لئے ’’باصلاحیت نوجوان انٹرن شپ پروگرام ‘‘ کا آغاز کیا جا رہا ہے، پاکستان کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں کی بامقصد تعلیم اور ہنر سیکھنے پر ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کرنے کے لئے نجی شعبہ کے نمائندوں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی دو تہائی آبادی 30 سال سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے ۔ پاکستان کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں کی بامقصد تعلیم اور ہنر سیکھنے پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 30 ہزار بے روزگار گریجویٹ نوجوانوں کے لئے’’باصلاحیت نوجوان انٹرنشپ پروگرام ‘‘ کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ انٹرن شپ کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا جس کے دوران 25 ہزارروپے ماہانہ وظیفہ دیا جا ئے گا۔ وزارت منصوبہ بندی کا اصل کام نوجوانوں کے مستقبل کی منصوبہ بندی ہے ۔ پاکستان کی ترقی کا انحصار نوجوانوں اورنجی شعبہ کے فعال کردار پہ ہے ۔ اس پروگرام کے تحت 30 ہزارنوجوانوں کو انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں اختلافات بھلا کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے ملکر کام کرنا ہے ۔ جب گھر میں آگ لگی ہو تو پہلا کام آگ بجھانا ہوتا ہے ، آگ کس نے لگائی اس کا فیصلہ بعد میں کر سکتے ہیں ۔ ہر پاکستانی کو اس وقت ٹرن ارائونڈ پاکستان مہم کا چیمپئن بننا ہو گا ۔

متعلقہ خبریں