اہم خبریں

عثمان بزدار کیخلاف شراب لائسنس کیس ، درخواست ضمانت واپس لینے پر عدالت نے کیس نمٹا دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف شراب لائسنس کیس میں اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی ، عدالت نے کیس نمٹا دیا۔ جمعرات کو احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے 5 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی تھی۔ عثمان بزدار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شراب لائسنس سے متعلق انکوائری سے متعلق نیب جواب جمع کروایا جاچکا ہے، نیب کی انکوائری بند کرنے کی یقین دہانی پر درخواست واپس لے لی تھی، نیب اگر اس کیس میں بھی تحریری جواب جمع کروا دے، تو درخواست واپس لینے کے لیے تیار ہیں۔نیب کے تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ عثمان بزدار کیخلاف نیب تحقیقات بند کرنے کی سفارش بھیج چکے ہیں، اس کیس میں عثمان بزدار کیخلاف ابھی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔نیب آفیسر کی یقین دہانی پر عثمان بزدار نے ضمانت درخواست واپس لینے کی درخواست کی، عدالت نے ضمانت درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

متعلقہ خبریں