انتخابات قریب آتے ہی پی ڈی ایم میں دراڑیں واضح ہونے لگی ہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتخابات قریب آتے جارہے ہیں اور پی ڈی ایم میں دراڑیں واضح ہوتی جارہی ہیں۔آج شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتحابات قریب آتے ہی پی ڈی ایم کا اتحاد کمزور ہوتا جا رہا ہے ،گورنر کے پی بھی اپنی جماعت کے لیے گراؤنڈ سیٹ کررہے ہیں ،حکومت نے ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہے جو انتحابی اصلاحات پر غور و فکر کررہی ہے ۔ انتحابی اصلاحات کمیٹی کے سامنے 73 ترامیم رکھی گئی ہیں ۔ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔