اہم خبریں

چودھری پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں وہ دونوں صورتوں میں وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے ، حافظ حمد اللہ کا دعویٰ

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں وہ دونوں صورتوں میں وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، عمران خان کی جانب سے 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان صرف خبر ہی رہے گی، عمران خان کیلئے اب کوئی کال یا پہاڑی کمک نہیں آئے گی،وزیر آباد حملے کی فرانزک رپورٹ سے عمران خان کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ ن نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے جڑواں شہر کے مکینوں سے ملنے کی کوشش کی مگر وہاں سے نمبر بند یا مصروف ملا، اب خان صاحب کے لئے نہ کال آئے گی اور نہ پہاڑی کمک۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر وزیر آباد حملے کی پنجاب حکومت نے جو فرانزک رپورٹ پیش کی اس سے ثابت ہوا کہ خان صاحب کو ایک گولی بھی نہیں لگی، اس رپورٹ سے عمران خان کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا اور ان کا بیانیہ ایک بار پھر جھوٹا نکلا۔حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ قانون میں فواد چودھری کی پریس کانفرنس نہیں بلکہ پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ قابل قبول ہے۔

متعلقہ خبریں