اہم خبریں

صوبائی وزیرمحمد ساجد جوکھیو کا سندھ گورنمنٹ اسپتال مراد میمن گوٹھ اور سندھ گورنمنٹ ڈسپنسری شیدی گوٹھ کا ہنگامی دورہ

کراچی(   اے بی این نیوز  )صوبائی محمد ساجد جوکھیو کا سندھ گورنمنٹ اسپتال مراد میمن گوٹھ اور سندھ گورنمنٹ ڈسپنسری شیدی گوٹھ کا ہنگامی دورہ، صوبائی وزیر نے ہسپتالوں میں موجود گیسٹرو کے مرض میں مبتلا مریضوں کی عیادت کی، ہسپتال میں موجود عملے سے ملاقات کرکے سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کی۔ ہسپتال انتظامیہ نے صوبائی وزیر کو وبائی مرض گیسٹرو کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا، ساجد جوکھیو نے اس مو قع پر کہا کہ گزشتہ چند روز سے شیدی گوٹھ اور میمن گوٹھ کے گردونواح میں گیسٹرو کی وباء پھیلی ہوئی ہے،وبا کی وجہ سے 4 افراد انتقال کر چکے ہیں، متعدد مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن کی عیادت کرنے آیا ہوں، صوبائی وزیر نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور عملے کو ہدایت دی کہ گیسٹرو کے مرض میں مبتلا مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے۔

متعلقہ خبریں