اہم خبریں

پنجاب اسمبلی میں ڈیم فنڈز کی تحقیقات کیلئےقرارداد جمع

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سفیرا کومل کی جانب سے قرارداد جمع کروائی گئی ۔ قرارداد میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب11 ارب روپے سے زائد فنڈزجمع کیے جانے کی تحقیقات کروائیں۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز جمع کرنے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سُمیرا کومل کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈیم فنڈز میں11 ارب روپے سے زائد فنڈز جمع ہوئے اور5 سال گزرنے کے باوجود ڈیم فنڈز سے متعلق عوام آگاہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم فنڈز قائم کیا تھا جس میں عوام سے ڈیم کی تعمیرکے لیے چندہ دینے کی اپیل کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں