اہم خبریں

جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے کل وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا ہے،ہم نے شہرکیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، مزید قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن وقت پر کرائے جائیں،ورنہ وزیراعلی ہاؤس پر کل دھرنا دیا جائے گا، ہم نے شہرکیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور کراچی کیلئے سب سے زیادہ آواز جماعت اسلامی نے اٹھائی ہے،ہم نے کراچی کو تعمیر کیا ترقی دی جبکہ جماعت اسلامی تعمیر، ترقی اورخدمت کا نام ہے۔

متعلقہ خبریں