اہم خبریں

آرمی چیف فون پر چیف جسٹس کو بتاتے ہیں کیا فیصلہ کرنا ہے، فواد چوہدری کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف فون پر چیف جسٹس کو بتاتے ہیں کہ کیا فیصلہ کرنا ہے،میری رائے میں چیف جسٹس صاحبان فوری اجلاس بلائیں اور اس صورتحال پر غور کریں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے ہنماء فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے، یہ تاثر کہ عدالتیں فوج کے زیر اثر فیصلے دیتی ہیں، یہ انتہائی تباہ کن اثرات کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا کوئی مؤقف سامنے نہ آنا معاملات کی سنگینی کا اظہار ہے، میری رائے میں چیف جسٹس صاحبان فوری اجلاس بلائیں اور اس صورتِ حال پر غور کریں، اعظم سواتی کیس میں جج کا فیصلے سے پہلے تبدیل کر دیا جانا، جمہوریت کی بنیاد آئین ہے اور اس طرح آئین کا بے وقعت ہونا بہت بڑا بحران ہے۔

متعلقہ خبریں