اہم خبریں

پی ایس پی نے حلقہ بندیوں کی درستگی کیلئے ہونیوالے احتجاج میں شرکت کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

کراچی ( نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کی مردم شماری اورحلقہ بندیوں کی درستگی کیلئے ہونے والے احتجاج میں شرکت کی دعوت پر پاک سرزمین پارٹی نے آج شام ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے مردم شماری اورحلقہ بندیوں کی درستگی کیلئے 9 جنوری کو کیے جانے والے احتجاج میں شرکت کی دعوت کے بعد پاک سرزمین پارٹی نے آج شام ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ،اجلاس میں پی ایس پی کے تمام کارکنان اور ذمے داران کو طلب کیا گیا ہے، ایم کیو ایم کی احتجاجی ریلی میں شرکت کے لیے کارکنان کواعتماد میں لیا جائے گا۔ امکان ہے کہ پاک سرزمین پارٹی ریلی کی صورت میں ایم کیو ایم مرکزبہادر آباد جائے گی۔

متعلقہ خبریں