Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہورہائیکورٹ: چیئرمین پی سی بی کا انتخاب رکوانے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (اے بی این نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا انتخاب رکوانے کیلئے درخواست دائر کردی۔ شہری شیخ اقبال کی جانب سےدائر درخواست میں پی سی بی اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ بعد ازاں جسٹس ساجد محمود سیٹھی 26 جون کو دائردرخواست پر سماعت کریں گے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کیلئے الیکشن 27 جون کو ہونا ہے، الیکشن کرانے کے لیے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل پی سی بی آئین کے خلاف ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت پی سی بی چیئرمین کا الیکشن روکنےکا حکم دے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی 26 جون کو درخواست پر سماعت کریں گے ۔پی سی بی ترجمان کے مطابق بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا خصوصی اجلاس منگل کو دوپہر 2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں اراکین بی او جیز میں سے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔