اہم خبریں

پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار،تعلق ٹی ٹی پی سے ہے،اسلام آباد پولیس

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دینے والے ملزم گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔ پولیس نے مبینہ دہشتگرد کو انٹیلی جنس اداروں کی معاونت سے گرفتار کیا۔خیال ہے کہ گرفتار ملزم نے گزشتہ دنوں مارگلہ پہاڑی سے ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

متعلقہ خبریں