اہم خبریں

مریم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے مریم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے، وہ پارٹی کے تنظیمی معاملات سنبھالنے کا حوصلہ، عزم اور تجربہ رکھتی ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ہمارے قائد نواز شریف کے وژن کے مطابق پارٹی کے عہدے کو موثر انداز میں نبھائیں گی۔

متعلقہ خبریں